حیدرآباد، 12؍ مارچ (ایجنسیز) خود کو آندھراپردیش نائب وزیراعلی چنا راج اپا کا رشتہ دار ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینے والے اویناش نامی شخص نے آندھراپردیش ڈی جی پی کے روبرو خودسپردگی اختیار کی۔ اویناش نائب وزیراعلی کا نام لیتے ہوئے عالیشان گاڑیوں میں سرخ بتی لگاکر گھومتا تھا۔ اور عہدیداروں
سے جبری رقم وصول کرنے کے علاوہ بیروزگاروں کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے رقم وصول کررہا تھا۔ عہدیداروں کی جانب سے نائب وزیر اعلی چنا راج اپا کو واقعے سے مطلع کرنے پر انہوں نے مذکورہ شخص سے لاعلمی ظاہر کی۔ جس پر پولیس کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد اویناش روپوش ہوگیا تھا۔ تاہم آج اس نے آندھراپردیش ڈی جی پی کے روبرو خود کو پیش کردیا۔